شہریوں کے سرکاری دفاتر سے متعلقہ معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے محمد علی اعجاز

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

محکمہ مال سے متعلقہ مشکلات و مسائل کے حل کے لئے ریو نیو عوامی خدمت کچہریا ں ایک کلید ی کردار ادا کر رہی ہیں
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے شہریوں کے سرکاری دفاتر سے متعلقہ معاملات خصوصاََ زمین جائیداد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے زمین جائیدا د کے معاملات کو شفاف انداز میں حل کرنے اور محکمہ مال سے متعلقہ مشکلات و مسائل کے حل کے لئے ریو نیو عوامی خدمت کچہریا ں ایک کلید ی کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس رینالہ خورد میں منعقدہ ریو نیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر تمام متعلقہ افسران اور محکمہ مال کا عملہ بھی موجود تھا انہوں نے سائلین سے محکمہ مال کے دفاتر کی کار کردگی ،تحصیلدار قانون گو اور پٹواری کے طرز عمل اور لوگوں سے روا رکھے جانے والے سلوک سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ ریو نیو عوامی خدمت کچہریو ں کا مقصد جہاں لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ معاملات کو حل کرنا ہے وہیں پر سرکاری دفاتر کو جواب دہ بنانا اور ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ بھی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار لوگوں کے مسائل کے حل اور گڈ گورننس کے لئے نہ صرف خود فیلڈ میں سر گرم عمل ہیں بلکہ تما م سرکاری افسران کو بھی عوامی فلاح و بہبود اور لوگوں کے مسا ئل کے حل کے لئے متحرک کیا ہوا ہے انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ مال کا فیلڈ سٹا ف اپنے اپنے حلقہ سے متعلق شکایات کی موقع پر جا کر تصدیق کریں اور اس کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes