وزیراعظم نوازشریف نے وطن واپسی پرکارکنوں کو ’’استقبال ‘‘سے روک دیا

Published on June 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

08
لندن(یو این پی)وزیر اعظم نواز شریف کی عید سے ایک روز قبل وطن واپسی کا امکان ہے تاہم انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو وطن واپسی پر استقبال کرنے سے روک دیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں، کارکنوں اورعوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی اجازت ملتے ہی وہ وطن واپس آجائیں گے۔ ان کے علم میں وطن واپسی پراستقبال کی تیاریوں کی خبریں آئی ہیں، اس لئے وطن واپسی پر ان کے استقبال کا کوئی پروگرام نہ رکھا جائے اور کارکن دینی اور تہذیبی روایات کے مطابق عید کی تیاریاں کریں، عید پر شہداء اوران کے لواحقین کو دعاؤں میں یاد رکھیں، ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ تعمیر و ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے بیان میں کہا کہ دعاؤں کی قبولیت اوراللہ تعالی کے فضل و کرم سے ان کا آپریشن کامیاب ہوا اور ان کی صحت بھی تسلی بخش طور پر بحال ہورہی ہے، انہیں کارکنوں کی محبت اورخلوص کا پوری طرح اندازہ ہے جن کی بدولت ہی انہیں صحت اور نئی زندگی ملی ہے۔ عوام کا خلوص ان کے لئے بڑا اعزاز ہے اور اس محبت اورخلوص بھرے جذبات اوراحساسات کااحترام کرتے ہیں، کارکنوں کی محبت میرا اور میری جماعت کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes