کے ایم سی کی جانب سے کلین اینڈ گرین کراچی مہم کے تحت خصوصی اسپرے مہم

Published on July 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 624)      No Comments

444
کراچی (یواین پی) وزیر بلدیات سندہ کی خصوصی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) نے باقاعدہ مرحلہ وار کراچی کے چھ ڈسٹرکٹس میونسپل کارپویشنز کے 18 زونز میں محکمہ میونسپل سروسز کے ایم سی کے تحت بلدیہ وسطی کراچی کے نارتھ کراچی زون میں اسپرے کیا گیا۔ پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایڈمنسٹریٹر عائشہ ابڑو، میونسپل کمشنر کمال مصطفی فوکل پرسن اکبر حسین نے دیگر کے ہمراہ بلدیہ وسطی کراچی کے نارتھ کراچی زون میں اسپرے مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پردیگر سینیٹیشن افسران بھی موجود تھے۔ بلدیہ وسطی کراچی کے نارتھ کراچی زون کی تمام یونین کونسلوں میں سینیٹیشن اسٹاف کی نگرانی میں اسپرے کی گاڑیاں روانہ کیں۔ بلدیہ وسطی کراچی کے نارتھ کراچی زون کے تمام علاقوں خصوصاً ندی، نالوں اور نشیبی علاقوں پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ فیومیگیشن ہیلتھ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کی چھ ڈی ایم سیز کے ہر زون میں60 گاڑیوں سے اسپرے کیا جا رہا ہے جن علاقوں میں بڑی مشینیں پہنچ نہیں پاتی وہاں دستی اسپرے مشینوں سے اسپرے کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ عوامی شکایات اور 1339 پر کی جانے والی شکایات پر بھی اسپرے کیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسپرے کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھاپ کر رکھیں اور اسپرے ٹیموں سے تعاون کریں اگر کسی علاقے میں اسپر ے نہ کیا گیا ہو تو اس کی شکایت 1339پر درج کروائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes