سندھ ٹوئرازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے مشہور و تاریخی کینجھر جھیل پر نئے سال کی تقریب

Published on January 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 142)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ)سندھ ٹوئرازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے مشہور و تاریخی کینجھر جھیل پر نئے سال کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں سیکریٹری محکمہ ثقافت سندھ عبدالرحیم سومرو، سیکریٹری انسانی حقوق سندھ جاوید صبغت اللہ مہر، مینیجنگ ڈائریکٹر ایس ٹی ڈی سی شیر محمد مہر، ڈائریکٹر جنرل واٹر مینیجمنٹ سید ندیم شاہ، ایس ایس پی ڈاکٹر محمد عمران خان، کنزرویٹر فاریسٹ سلیم وستڑو، ریجنل مینیجر ٹوئرزم مخدوم گلزار احمد کے علاوہ محکمہ سیاحت و ثقافت اور انفارمیشن افسران، صحافی برادری، خواتین، بچوں اور مقامی و غیر مقامی لوگوں نے بی تعداد میں شرکت کی۔ سندھ ٹوئرازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے سال نو 2022 کو خوش آمدید کہنے اور اس موقع کو عوام کیلئے پر لطف بنانے سمیت تفریح فراہم کرنے کیلئے پورا دن فوڈ، ثقافتی اشیاءہینڈیکرافٹس و دیگر مختلف قسم کے اسٹالز لگائے گئے ساتھ ساتھ میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا جس میں طفیل سنجرانی، قادر بخش مٹھو، نرودا مالنی، راجہ عبدالرزاق ملاح، شکیلہ نون، نزاکت فقیر، محمد یوسف جونیئر، خمیسو خان نامورگلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جنہیں بچوں اور بڑوں نے یکساں پسند کیا اور خوب داد دی، اس کے علاوہ رات بارہ بجہ سال نو شروع ہوتے ہی زبردست آتشبازی بھی کی گئی جس سے آسمان میں مختلف رنگوں سے سج گیا اور کینجھر جھیل خوبصورت مناظر پیش کرنے لگا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes