نئے پاکستان کے لئے پرانے سیاستدانوں کی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Published on August 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 330)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، ایوانِ صدر میں منعقد ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔نو منتخب وفاقی کابینہ 16 وزراءاور 5 مشیروں پر مشتمل ہے۔ایم کیوایم کے سینیٹر فروغ نسیم کو قانون و انصاف اور خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ان کے علاوہ چوہدری طارق بشیر چیمہ وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پیٹرولیم ڈویژن، زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار اور فواد چوہدری وزیر اطلاعات ہوں گےشاہ محمود قریشی وزیر خارجہ، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک وزیر دفاع، اسد عمر وزیر خزانہ، ریونیو اوراقتصادی امور، وزیر خزانہ، شیخ رشید وزیر ریلوے، فہمیدہ مرزا وزیر بین الصوبائی رابطہ، عامر محمود کیانی وزیر قومی ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن اور شفقت محمود کو وزیر فیڈرل ایجوکیشن پروفیشنل ٹریننگ کی وزارت دی گئی۔شہزاد ارباب مشیر اسٹیبلشمنٹ، عبدالرزاق داود کامرس اینڈ انڈسٹری ،ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم ماحولیات اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes