ہارون آبادپولیس 13سالہ فیصل بی بی کو بازیاب کروائے۔ بہاولنگراین جی اونیٹ ورک کامطالبہ

Published on June 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 411)      No Comments

Har
ہارون آباد(یواین پی)13سالہ فیصل بی بی کو والدین سے جداہوئے2سال بیت گئے۔گھریلوملازمہ کے طورپرکم عمربچی سے مشقت کروانے والے بااثرافراد نے قانونی کاروائی ہونے دی اورنہ ہی غریب خاندان کو بچی واپس کی۔بہاولنگراین جی اونیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ ہارون آبادپولیس 13سالہ فیصل بی بی کو بازیاب کروائے۔38/پانچ آرکے رہائشی غلام محمد نے بہاولنگر این جی او نیٹ ورک کے آفس میں آکردرخواست دی کہ مناظرشاہ وغیرہ نے میری بیٹی فیصل بی بی کو گھریلوملازمہ کے طورپررکھا اورپھر ہمیں بتائے بغیراْسے کراچی بھیج دیا۔2سال سے ہم اپنی بیٹی کو ملنے سے قاصرہیں میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے ۔بہاولنگر این جی او نیٹ ورک کے کوارڈنیٹرطارق حفیظ نے ہارون آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل بی بی کی بازیابی کے لیے سماجی خدمت کمیٹی کو اس کیس کی تحقیقات کرنے اورفیصل بی بی کی بازیابی کو ممکن بنانے کیلئے سمیت 4افرادپرمشتمل ٹیم ترتیب دی ہے جس میں طاہر کریم خان، فرحین زاہد ایڈووکیٹ،آفتاب احمداورشاہد محمودشامل ہیں۔ہم نے ہارون آبادمیں اس کیس کے سلسلہ میں تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔غلام محمد کی جانب سے درج کروائے جانے والے مقدمہ اوراسکے اخراج کی وجوہات اوردوسال سے غائب فیصل بی بی کی بازیابی کیلئے بی این این اپنا بھرپورکرداراداکریگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme