وزیراعظم نے اسدعمر کو ق لیگ سے کوآرڈی نیشن کا ٹاسک سونپ دیا

Published on March 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 46)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسدعمر کو اہم ٹاسک سونپ دیا۔وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ(ق)کے رہنما مونس الٰہی نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر اسد عمر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں (ق)لیگ کے رہنما نے آگے بھی ساتھ چلنے پر اتفاق کیا۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اسدعمر کو اتحادی جماعت ق لیگ سے کوآرڈی نیشن کا ٹاسک سونپ دیا، ملاقات میں سیاسی صورتِ حال پر بات چیت کی جبکہ ملاقات میں حکومتی اتحاد سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog