وہی ہوا جس کا ڈر تھا، کورونا کیسز میں اضافہ، شرح ایک فیصد سے تجاوز کرگئی

Published on January 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 594 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے
اسلام آباد(یواین پی)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کے کیسز پھر بڑھنے لگے اور شرح ایک فیصد سے تجاوز کرگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 594 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔،نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 96 ہزار 527 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 585 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 1.3 فیصد رہی۔گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیاکہ اومیکرون کے خلاف واحد دفاع مکمل ویکسی نیشن ہی ہے۔این سی او سی نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے ٹوئٹ میں مزید کہاکہ اپنی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کروائیں اور کورونا کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme