مولانا محمد علی جوہرکی91ویں برسی 4 جنوری کومنائی جائیگی

Published on January 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا
اسلام آباد(یواین پی)تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی91ویں برسی 4 جنوری کومنائی جائے گی اس سلسلے میں مولانا محمد علی جوہر کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مسلم لیگ سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔مولانا محمد علی جوہر 10دسمبر1878 کو بھارت کے علاقہ رام پور میں پیدا ہوئے وہ ہندوستانی مسلمانوں کے کے عظیم لیڈر تھے۔مولانا ایک عظیم صحافی اور معروف شاعربھی تھے ان کا ایک شعر قتل حسین اگرچہ مرگ یزید ہے،اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد بے پناہ مقبول ہوا۔ وہ جدوجہد آزادی کے بانی اور سرگرم رہنما تھے مولانا محمد علی جوہر تحریک خلافت کے بھی بانی تھے۔جنوری 1931 میں مولانا محمد علی جوہرگول میز کانفرنس میں شرکت کی غرض سے انگلستان گئے جہاں آپ نے آزادی وطن کا مطالبہ پیش کیا۔مولانا محمد علی جوہر 4جنوری 1931 کو لندن میں انتقال کر گئے جنہیں ان کی خواہش پر بیت المقدس میں دفن کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy