مستحق ا نسانوں کی خدمت اورکفالت بھی عبادت ہے ۔ فوزیہ مبشر ،عمران نثار

Published on May 8, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

alkhair
لاہور(یواین پی)الخیر فاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم کی خصوصی ہدایات پر پاکستان میں سرگرم الخیرفاؤنڈیشن 2015ء کی طرح 2016ء میں بھی ماہ صیام میں ہزاروں مستحق خاندانوں کوفوڈپیک کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔فوڈپیک میں مہینہ بھر کیلئے سحری اورافطاری کاسامان خوردونوش ہوگا۔پاکستان میں الخیرفاؤنڈیشن کی ٹرسٹی بیگم فوزیہ مبشر کی صدارت میں ہونیوالے اہم اجلاس میں فوڈپیک کی تیاری کے مختلف مراحل کاجائزہ لیا گیا اورتقسیم کے سلسلہ میں انتظامات کوحتمی شکل دی گئی ۔ قائم مقام کنٹری ہیڈ عمران نثار اورحیدرہمایوں نے مختلف تجاویز دیں ،جس کے بعد کوکنگ آئل،مشروبات ،آٹا،چاول،چینی اوردالوں سمیت مختلف اجناس کی خریداری کاٹاسک دے دیا گیا ۔ بیگم فوزیہ مبشراور عمرا ن نثارنے کہا کہ مستحق انسانوں کی کفالت اورانتھک خدمت بھی بلاشبہ عبادت ہے۔ ماہ صیام اورعیدالفطر میں کسی بھی نیک کام پر کئی گنازیادہ اجرو ثواب ملتا ہے لہٰذاء ہم مستحق افرادکوفراموش نہیں کرسکتے ۔
الخیرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام مختلف پسماندہ آبادیوں میں فری میڈیکل کیمپ بھی منعقدکئے جائیں گے ۔جہاں مستحق مریضوں کامفت طبی معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات فراہم کی جائیں گی ۔اجلاس میں میڈیکل کیمپ کوکامیاب بنانے کیلئے شرکاء نے مختلف تجاویزدیں ۔اجلاس میں مجموعی انتظامات کاجائزہ لیا گیا ۔بیگم فوزیہ مبشراورعمرا ن نثار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیمار انسانیت کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے ۔مہنگائی کے اس دورمیں مفت طبی سہولیات اورادویات کی فراہمی سے مستحق اورنادار مریضوں کی محرومیوں کامداواہوگا ۔انہوں نے کہا کہ الخیرفاؤنڈیشن محروم طبقات کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔مستحق اورمفلس مریضوں کوحالات کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ الخیرفاؤنڈیشن کے چیئرمین امام قاسم نے مستحق بیمارافراد کومفت اورجدیدعلاج کی فراہمی کابیڑااٹھایا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes