احساس راشن پروگرام سماجی شعبہ میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا ؛محمد علی اعجاز

Published on January 3, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

معاشی طور پر مدد فراہم کرنے کا یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک بہترین پراجیکٹ ہے
اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ احساس راشن پروگرام سماجی شعبہ میں انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہو گا محروم معیشت لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے اور انہیں معاشی طور پر مدد فراہم کرنے کا یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا ایک بہترین پراجیکٹ ہے جس سے کم آمدنی والے لوگوں کو سستی اشیائے خورونوش ملیں گی اور حکومت انہیں سبسڈی دے گی احساس راشن پروگرام کو احسن انداز سے آگے بڑھانے اور اس کو مکمل فعال کرنے کے لئے متعلقہ افسران،بینک ملازمین ترجیحی بنیادوں پر اقداما ت کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے احساس راشن پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔فوکل پرسن و سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر حسن فاروق وٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 2ہزار 3سو66دکاندار رجسٹرڈ کئے جا چکے ہیں نیشنل بینک کے افسران فیلڈ میں موجود دکانداروں کو منتخب کر کے رجسٹرڈ کریں گے احساس راشن ایپ کے ذریعے مستحق خاندانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی اور وہ خاندان منتخب دکانوں سے اشیائے خوردونوش پر سبسڈی حاصل کر سکیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy