کویت ،احتجاجی سیاست سے بیرون ممالک میں پاکستان کاامیج متاثر

Published on August 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 249)      No Comments

TI
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اورعوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنوں کی وجہ سے دوممالک سری لنکا اورتھائی لینڈ کے صدور کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کے بعد ان دونوں رہنماؤں کو فوج کے اعلی قیادت نے وراننگ دی ہے آپ کے رویہ کی وجہ سے بیرون ممالک میں پاکستان کاامیج متاثرہواہے لہذااپنے معاملات سیاسی طریقے سے حل کریں تاکہ پاکستان میں استحکام پیداہواور عوام میں پائے جانے والے ہیجان میں کمی پیداہو۔ذرائع نےیواین این پاکستان کو بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف پہلے ہی اپنے رویہ میں لچک پیداکرچکے ہیں اورمذاکراتی ٹیم کو دونوں رہنماؤں کے پاس بھیج چکے ہیں لیکن بعض خفیہ ہاتھ ڈاکٹر طاہر القادری اورعمران خان کو مذاکرات سے باغی کررہے ہیں لیکن اب دونوں رہنماؤں کو سمجھ آچکی ہے کہ معاملات کا حل سیاسی اورمذاکرات سے ہی ہوگا اگر خون خرابہ ہواتو حکومت کے ساتھ ساتھ یہ لوگ بھی ملوث پائے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اگر معاملات سیاسی طورپر حل نہ ہوئے توپھر کوئی نہ کوئی ایکشن ضرورہوجائے گا ۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے آئی جی چیمہ کا تبادلہ اس وجہ سے ہواہے کہ اس کے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کے رشتے دار پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے وزیرآباد کے حلقے سے ۲۰۱۳ء انتخابات میں حصہ لے چکے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوسکے وزارت داخلہ کو علم ہونے پر انہیں رخصت پر بھیج دیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes