نئے سال میں دشمنوں کی ناکامی کے لئے خصوصی پوجا کی ہے،کنگنا رناوت

Published on January 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

ممبئی(یواین پی) بالی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے نئے سال میں ایف آئی آرکم اور’لو لیٹرز‘ زیادہ ملنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔اپنے متنازع بیانات اوربولڈ اسٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی کنگنا رناوت کو نئے سال میں کیا چاہئیے سوشل میڈٰیا بتادیا۔کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پرپیغام میں کہا کہ وہ چاہتی ہیں نئے سال میں انہیں ایف آئی آر کم اور’لولیٹرز‘ یعنی محبت بھرے خطوط زیادہ ملیں۔کنگنا رناوت نے پیغام کے ساتھ نئے سال کے موقع پر مندر میں مذہبی رسومات ادا کرتے ہوئے اپنی تصویربھی مداحوں کے لئے شئیر کی۔کنگنا کا یہ بھی کہنا تھا کہ نئے سال میں دشمنوں کی ناکامی کے لئے خصوصی پوجا کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes