پچھلے سال اوکاڑہ ضلع کے انیس تھانوں میں 15ہزار 430 مقدمات درج

Published on January 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

سال 2021 کے دوران 11 پولیس مقابلوں میں 15 ڈاکو ہلاک ہوئے
اوکاڑہ (یواین پی)سال 2021 اختتام پذیر ہو گیا دیگر محکموں کی طرح ضلعی پولیس کی سال 2021 کے 364 دنوں کے دوران اوکاڑہ ضلع کے انیس تھانوں میں 15ہزار 430 مقدمات درج کیے گئے سال 2021 کے دوران 11 پولیس مقابلوں میں 15 ڈاکو ہلاک ہوئے اس دوران ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید جبکہ متعدد جوان ڈاکو وں سے مقابلہ کرتے زخمی ہوئے سال بھر کے دوران قبضہ گروپ عناصر کے خلاف پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 522 مقدمات درج کرتے ہوئے 186 افراد کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے پانچ کروڑ سے زائد کی جگہ واگزار کرواءگئی ڈی پی او فیصل گلزار کے احکامات کی روشنی میں ضلعی پولیس نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں جرائم پیشہ عناصر اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کیں منشیات کے حوالے سے ضلع بھر میں مختلف تھانوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 1434 کیس رجسٹرڈ کیے گئے پولیس نے گرفتار ملزمان سے 21 ہزار لیٹر سے زائد شراب 772 کلو چرس 21 کلو افیون جبکہ 6 کلو ہیروین برآمد کی سال بھر میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں ڈکیتی کی 45 رابڑی کی 803 جبکہ ڈکیتی وارداتیں ہوءجبکہ دوران ڈکیتی چار خواتین سے زیادتی ہوئی جن میں سے زیادہ تر وارداتوں کو پولیس نے ٹریس آوٹ کر لیا ڈی پی او فیصل گلزار کی جانب سے اشتہاریوں کی گرفتاری کے حوالے سے 12647 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا جس میں اے کیٹگری کے 255 اور بی کیٹگری کے 2389 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا سال 2021 کے دوران ضلع بھر میں107افراد کو قتل کیا گیا جس میں پولیس نے زیادہ تر مقدمات کو یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو جیل بھجوا دیا سال 2021 کے دوران ضلعی پولیس نے شراب کشید کرنے والی 115 چالو بھٹیاں پکڑیں جہاں سے شراب کشید کرنے والا بھاری سامان بھی پولیس نے قبضہ میں لیا سال 2021 کے دوران پولیس کی مجموعی کارکردگی گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر رہی تاہم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی جانب سے قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کے واضع احکامات صادر کیے گئے ہیں پولیس کے سربراہ نے جزا اور سزا کے قانون پر عمل کرتے ہوئے سال 2021 کے دوران متعدد پولیس ملازمین کو کرپشن اور سنگین خلاف ورزیوں پر ملازمت سے برخاست بھی کیا اور متعدد پولیس ملازمین افسران کو مختلف محکمانہ سزائیں بھی دی گئیں جبکہ بہتر کارکردگی کے حامل پولیس افسران اور جوانوں کو سر ٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题