پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد13 لاکھ سے بڑھ گئی

Published on January 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 6افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 961 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1293 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 1 ہزار141 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 51 ہزار 145 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.52 فیصد رہی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes