پرتگال میں اعتدال پسند رہنما مارسیلو ڈی سوزا صدر منتخب

Published on January 26, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 666)      No Comments

666
لزبن(یواین پی) پرتگال میں دائیں بازو کے اعتدال پسند رہنما مارسیلو ریبیلو ڈی سوزا ملک کے صدر منتخب ہو گئے۔ پارلیمانی انتخابات میں بائیں بازو کی کامیابی کی صورت میں ڈرامائی تبدیلی کے بعد اب ڈی سوزا کے صدر بننے سے ملک میں سیاسی توازن کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتخابی فتح کے بعد اپنے خطاب میں نومنتخب صدر سوشل ڈیمو کریٹ ڈی سوزا نے کہا وہ ملک میں اتفاق رائے کیلئے کام کریں گے۔پرتگال میں صدر کا عہدہ رسمی ہے لیکن موجودہ سیاسی غیریقینی میں ان کا کردار انتہائی اہم ہو گا کیونکہ وزیر اعظم کی برطرفی اور پارلیمنٹ کی تحلیل کا اختیار صدر کے پاس ہے۔ اس وقت برسراقتدار سوشلسٹ حکومت کو کفایت شعاری کے بغیر بجٹ خسارے پر قابو پانے کا انتخابی وعدہ پورا کرنے کیلئے انتہائی بائیں بازو کی حمایت درکار ہے اور اگر ایسا نہ ہو سکا تو حکومت چلنا مشکل ہو جائیگا۔ڈی سوزا کہتے ہیں اب سیاسی‘ معاشرتی اور اقتصادی استحکام کی ضرورت ہے جس کیلئے مالیاتی استحکام اور اقتصادی ترقی کے ساتھ سماجی انصاف کیلئے کام کرنا پڑیگا۔ ڈی سوزا کو باون فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے قریب ترین حریف سمپائیو ڈی نووا کو تئیس فیصد ووٹ ملے۔ انہوں نے شکست تسلیم کر لی ہے۔ بائیں بازو کے ماریسا ماتیاز صرف دس فیصد ووٹ لے سکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes