ہینڈز کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدای اشیاء کی تقسیم کا آغاز

Published on February 27, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

Hands Caption 27 feb 2014
جھنگ (یواین پی)ہینڈز کی جانب سے ڈپارٹمنٹ فارانٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے 2014کے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ایمر جنسی شیلٹر پروجیکٹ کے تحت امدادی سامان کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں تحصیل اٹھارہ ہزاری کی یونین کونسل واصو آستانہ میں سیلاب سے متاثرہ 300خاندانوں میں گزشتہ روز گھروں کی تعمیر کیلئے چھت کا مکمل سامان فراہم کیا گیا ۔ جس میں ایک اسٹیل گاڈر14بانس پاسٹک شیٹ ،سولر لائٹ،ونٹرائزیشن کٹ اور واٹر فلٹر شامل ہے ۔ ہینڈز کی جانب سے ڈپارٹمنٹ فارانٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ کے تعاون سے ضلع جھنگ کے 4000سیلاب متاثرین کو یہ امدادی سامان مئی تک تقسیم کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر ہینڈز کے ڈسٹرکٹ پروجیکٹ منیجر جہانزیب قیصراور ڈسٹرکٹ مونیٹر ی آفیسر مس غلام سکینہ بھی موجود تھی اُن کا کہنا تھا کہ بلاتفریق مستحقین تک امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ پروجیکٹ ایسوسی ایٹ اور ٹیم کے دیگر ارکان نے واٹر فلٹر اور سولر لائیٹ کو استعمال کرنے کے متعلق ضروری ہدایات بھی دی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog