گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی سے ڈاکٹر شاہ محمد مندوخیل کی قیادت میں ژوب کے وفد کی ملاقات

Published on April 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 611)      No Comments

8

کوئٹہ ۔۔۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے جمعرات کو ڈاکٹر شاہ محمد مندوخیل کی قیادت میں کلی اپوزئی ژوب کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کی کلی کے لئے آبنوشی سکیم کی ضرورت ہے ، انہوں نے درخواست کی کہ علاقہ کے بوائز اور گرلز ہائی اسکول کو انٹر کالج کا درجہ دیا جائے، وفد نے بلڈبینک کے لئے زمین دینے کا بھی اعلان کیا۔ گورنر سے حافظ آباد چمن کے ایک وفد نے بھی حافظ مطیع اللہ کی سربراہی میں ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر کو بتایا کہ انہیں نادرا سے شناختی کارڈوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ان مشکلات کو دور کیا جائے، حافظ آباد کے لئے واٹر سپلائی سکیم منظور کی جائے اور حافظ آباد روڈ کی تعمیر کی جائے جس کا پی سی ون تیار ہوچکا ہے۔ گورنر نے وفود کی گذارشات کو توجہ اور ہمدردی سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل کے حل کے لئے ہرممکن کوشش کی جائے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme