ورلڈکپ؛ پاکستان کی شرکت سیکیورٹی گارنٹی سے مشروط

Published on August 4, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں معاملہ آئی سی سی کیساتھ اٹھانے کا فیصلہ
اسلام آباد(یواین پی)قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کیلئے بھارت بھیجنے کے معاملے پر اہم فیصلہ ہوگیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو بھارت بھیجے جانے پر اتفاق ہوا جبکہ سیکیورٹی کا معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت میں موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے بھارت میں سیکیورٹی پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا اور سیکیورٹی گارنٹی ملنے پر ہی ٹیم کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے بھیجنے کی اجازت دی جائے گی۔بلاول بھٹو کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے علاوہ دیگر ارکان میں وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ، اعظم تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کاٸرہ، طارق فاطمی شامل ہیں جبکہ حساس ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیدار بھی شریک تھے۔حتمی فیصلے کے بعد کمیٹی اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جو میگا ایونٹ میں ملک کی شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے، یہ میچ اب 10 اکتوبر کو ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog