میرے پاس تم ہو کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری، عدنان صدیقی

Published on January 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

سوچا بھی نہیں تھااس کے آن ائیر ہونے سے عروسہ کی مقبولیت کا دور واپس آ جائے گا، انٹر ویو میں گفتگو
لاہور(یواین پی)سینئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ میرے پاس تم ہو کو معمول کا ڈرامہ سمجھ کر کام کرنے کی حامی بھری اور میں نے سوچا بھی نہیں تھاکہ اس کے آن ائیر ہونے سے عروسہ کی مقبولیت کا دور واپس آ جائے گا، میں نے جو کردار ادا کیا وہ صرف کہانی کے مطابق تھا اور میرے خیال میں اس ڈرامے میں ہمایوں سعید نے ہمدردیاں سمیٹی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جیسے معمول کے مطابق دوسرے پراجیکٹ سائن کرتا ہوں اسی تناظر میں اس ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھری تھی لیکن مجھے علم نہیں تھاکہ یہ شاہکار ڈرامہ ثابت ہوگا اور عروسہ والا دور واپس آ جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes