زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان آئے گی،زمبابوے کے اخبار ’’ڈیلی ہیرالڈ‘‘ کا دعوی

Published on May 15, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments
000
لاہور (یواین پی) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان پر چھائے خدشات کے بادل چھٹ گئے، افریقی ٹیم طے شدہ شیڈول کے مطابق دورہ کرے گی، حتمی اعلان آج ہوگا۔ زمبابوے کے اخبار ’’ڈیلی ہیرالڈ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق پاکستان کا دورہ کرے گی۔دورہ پاکستان کو برقرار رکھنے کیلئے پاکستان کے سابق اور زمبابوے کے موجودہ کوچ ڈیو واٹمور اور پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے اہم کردارادا کیاہے۔ سانحہ کراچی کے بعد زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا تھا تاہم پاکستان حکومت اور پی سی بی حکام کی جانب سے غیر معمولی سکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی۔پاکستان میں زمبابوے ٹیم کی سکیورٹی پر ایک ملین ڈالر خرچ ہوں گے اور زمبابوے کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ پروٹوکول دیا جائے گا۔ زمبابوے ٹیم دورہ پاکستان کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog