سکول کھلے رہیں گے یابند؟ فیصلہ آج ہوگا

Published on January 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

کورونا کے کیسز اور مثبت شرح بلکہ اومی کرون ویرینٹ بھی لاہور شہر میں خطرناک حد تک بڑھنے لگا
اسلام آباد(یواین پی)ملک بھر میں کورونا سے مزید 9افراد زندگی کی بازی ہار گئے، گزشتہ روز 51 ہزار 236افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، 4ہزار 27 کورونا کیس مثبت نکلے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 8 فیصد رہی۔نہ صرف کورونا کے کیسز اور مثبت شرح بلکہ اومی کرون ویرینٹ بھی لاہور شہر میں خطرناک حد تک بڑھنے لگا، مزید 45 اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تصدیق کے ساتھ اومی کرون ویرینٹ کی کل تعداد 423 ہوگئی جبکہ ذرائع کے مطابق اومی کرون ویرینٹ رپورٹ ہونے والے کیس سے کئی زیادہ تعداد ہے۔ کورونا کے ساتھ پابندیوں کی بھی واپسی ہوگئی۔این سی اوسی نے فضائی اورزمینی سفرکے دوران کھانے کی اشیاپرپابندی لگادی۔ صوبوں کیساتھ مل کرموثراقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے تمام صوبوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سخت اقدامات کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکول کھلے رہیں گے یابندہوں گے؟صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آج ہوگا،شادی بیاہ کی تقریبات کے نئے ایس اوپیزکافیصلہ بھی آج کیاجائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog