سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کمپیوٹر کے شارٹ کورسز مکمل کرنے والے طلباءمیں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد

Published on January 17, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments


فیصل آباد (یو این پی)سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام کمپیوٹر کے شارٹ کورسز مکمل کرنے والے طلباءمیں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد سیلانی ہا¶س میں کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کامیاب شرکاءمیں سرٹیفیکیٹس اور اساتذہ میں شیلڈز تقسیم کیں۔ٹرسٹی محمد یسین اور سیلانی کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کے کورسز کا انعقاد نوجوانوں کی فلاح وبہبود اور ترقی میں معاون ثابت ہونے کے ساتھ روزگار کے حصول میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کے اقدامات مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جن کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے گی۔انہوں نے سیلانی کے دیگر فلاحی وغریب دوست اقدامات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ مستحقین کی مالی امداد،بھوکوں کو کھانا کھلانا انقلاب آفریں ہیں۔انہوں نے کورسز مکمل کرنے والے نوجوانوں کو مبارکباد اور اساتذہ کی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔محمد یسین نے بتایا کہ ادارے کا مقصد مستحق اور نادار افراد کی امداد وبحالی ہے اور ایسے کورسز کے کامیاب انعقاد سے نوجوانوں کو بہتر روزگار کی فراہمی کے مواقعوں میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام جاری فلاحی اقدامات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes