سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی

Published on May 21, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے دوران بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہا۔سپریم کورٹ میں وزیر مملکت طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جس پر جسٹس گلزار بھی کچھ بولے بغیر نہ رہ سکے۔جسٹس گلزار نے بجلی کی آنکھ مچولی پر کہا کہ یہ صبح سے کیا ہو رہا ہے بجلی کے ساتھ؟ سپریم کورٹ کی بجلی صبح سے تیسری مرتبہ گئی ہے۔جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ عام طور پر سپریم کورٹ کی بجلی بند نہیں ہوتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھی ملک میں ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث سپریم کورٹ کی بجلی بھی معطل ہوئی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes