حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں،رکن اسمبلی بلال اکبر خان

Published on January 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

ضمنی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی
نارووال(یو این پی) مقامی ایم پی اے و ہر دلعزیز سیاسی رہنماءبلال اکبر خان نے معروف شاعر، ادیب اور صحافی محمد زاہد صدیقی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی بجٹ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار اضافے سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں اور ملک میں مسلسل مہنگائی کا عذاب مسلط کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے اب عذاب کی شکل اختیار کر لی ہے جس میں حکومت کمی کی بجائے اضافہ کر تی چلی جا رہی ہے عوام موجودہ حکومت سے سخت بے زار ہیں اور حکمرانوں کے جانے کی دعائیں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ مستقل مہنگائی کے تھپیڑے کھا کھا کر غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان ابھی تک دوسروں کی خرابیاں گنوانے میں مصروف ہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کو فوری مستعفی ہو جانا چا ہیے اور دوبارہ کمنٹری شروع کرکے اپنی فیلڈکاکام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو نئے سال کا تحفہ منی بجٹ اور مہنگے پٹرول کی شکل میں ملا ہے غریب عوام موجودہ دور حکومت میں دو وقت کی روٹی کے قابل بھی نہیں رہے نوازشریف کی و اپسی کی خبریں سن کر حکمران پریشان ہیں حکومت نے سارا وقت انتقامی سیاست میں برباد کر دیا عوام و ملک کا نقصان کر کے سیاسی مخالفین سے ذاتی انتقام لینے والے ٹولے کا کڑا احتساب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف عدالتی حکم کے ذریعے علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے تھے پاکستان انکا وطن ہے اور انہیں بہر حال اپنے وطن واپس لوٹنا ہے دنیا کی کوئی طاقت انہیں پاکستان سے دور نہیں رکھ سکتی انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان انتقامی حکمران کے طور پر یاد رکھے جائیں گے انکے پاس خدمت کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy