آئی سی سی نے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے نیا لوگو جاری کردیا

Published on April 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

ٹورنامنٹ شروع ہونے میں محض 6 ماہ رہے گئے
دبئی (یو این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ کیلئے نیا لوگو جاری کردیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے 6 ماہ قبل نیا لوگو جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دن مہندرا سنگھ دھونی نے سری لنکا کی ٹیم کو شکست دیتے ہوئے 2011 کا عالمی کپ اٹھایا تھا۔اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کا برانڈ لوگو ظاہر کرنے پر ہمیں خوشی ہورہی ہے، ہمارے پاس 6 ماہ قلیل کا عرصہ ہے اور اس دوران تمام تیاریاں مکمل کریں گے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ ہندوستان کا ہوم گراؤنڈ پر ورلڈکپ جتنا کسی اعزاز سے کم نہیں تھا، 2011 کی فتح نے ہماری کرکٹ میں نئی جان ڈال دی۔بورڈ اور بھارتی شائقین کیلئے کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ کی میزبانی کرنا ایک یادگار لمحہ ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes