پاکستان کو کورونا کے اثرات سے بچانے کے لئے کوشاں ہیں،صدر مملکت

Published on January 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ صحت کارڈ غریبوں کیلئے بڑی نعمت ہے۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انسداد ٹی بی سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ایسا مرض نہیں جسے چھپایا جائے، ٹی بی کا ماضی میں علاج موجود نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں شعبہ صحت میں بہت سی کامیابیاں ملی ہیں، صحت کارڈ غریبوں کیلئے بڑی نعمت ہے۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پولیو پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں، افغانستان میں بھی پولیو پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ غذائی قلت بھی ایک اہم مسئلہ ہے، عالمی اداروں نے انسداد ٹی بی کے لئے بڑا تعاون کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو کورونا کے اثرات سے بچانے کے لئے کوشاں ہیں، بہترین حکمت عملی سے کورونا وبا پر قابو پایا۔صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ٹی بی کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی ضرورت ہے، امید ہے آنے والے سالوں میں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes