موٹروے پولیس نے حادثات سے بچاو کے لیے گشت بڑھادیا

Published on May 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

حدرفتار کی پابندی اورمقررکردہ لائن میں سفر کریں موٹر وے پولیس کی ہدایت
محراب پور (یواین پی)عید کی چھٹیوں کے اختتام پر موٹروے پولیس بیٹ انتیس نیشنل ہائی وے ٹریفک رش اور ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیے متحرک ہوگئی کسی ماخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے گشت بڑھادیا موقع پر آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر کلیم امام ڈی آئی جی علی شیر جکھرانی سیکٹر کمانڈر قاسم افتخار وڑائچ،۔ ڈی ایس پی خاور معین کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر ڈی ایس پی راشد علی شاہ نے ایڈمن افسر عبدالرشید سھتو اور دوسرے افسران کے ساتھ مل کر ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریفننگ دی اور کہا کے عید کی چھٹیوں کے اختتام کی وجہ سے نیشنل ہائی وے پر معمول سے زیادہ رش کا خدشہ ہو سکتا ہے، عوام سے تعاون کی گزارش ہے ،نیشنل ہائی وے پر سفر شروع کرنے سے پہلے گاڑی کے ریڈیٹر میں پانی کی مقدار چیک کرلیں، حدرفتار کی پابندی کریں، مقررکردہ لائن میں سفر کریں اور بلاجواز اور خطرناک اوورٹیکنگ ہرگز نہ کریں تازہ دم ہوکر سفر کا آغاز کریں، دوران سفر میں نیند یا غنودگی کی صورت میں فوراً کسی مناسب جگہ پر رک کر آرام کریں ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme