جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل ٹریڈ اور ای کامرس کے حوالے سے سیمینار

Published on January 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

سیمینار کا مقصد ای کامرس اور ٹریڈ کے حوالے سے طلبا کے اندر آئن لائن مارکیٹنگ کے تصور کو تقویت فراہم کرنا تھا
فیصل آباد (یو این پی)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے لائلپور بزنس سکول کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات کو انٹرنیشنل ٹریڈنگ اور ای کامرس کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ سیمینار کا مقصد ای کامرس اور ٹریڈ کے حوالے سے طلبا کے اندر آئن لائن مارکیٹنگ کے تصور کو تقویت فراہم کرنا تھا۔ اس موقع پر انیبلرز کے لیڈ ایمبسڈر بلال سندھو اور کنسلٹنٹ علی عثمان نے طلبا و طالبات کو انٹرنیشنل ٹریڈ اور ای کامرس کے متعلق رہنمائی فراہم کی، انہون نے طلباء پر زور دیا کہ وہ آن لائن کاروبار کی طرف آئیں تاکہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ وہ کاروباری معاملات کو سمجھنے کے قابل ہو سکیں۔ ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ طلباء خود کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ہم آہنگ کریں، اس سے نہ وہ صرف انفرادی طور پر خود کفیل ہوں گے بلکہ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔ ڈائریکٹر لائلپور بزنس سکول ڈاکٹر صفدر حسین طاہر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسی سرگرمیوں سے طلباء کے اندر کاروبار کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، تعلیم کے ساتھ ساتھ کاروبار کے متعلق پریکٹیکل علم کا حاصل ہونا طلباء کے اندر خود اعتمادی پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر انیبلرز اور جی سی یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے حوالے سے خواہش کا اظہار بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes