سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچوں (آج) کھیلا جا رہا ہے

Published on August 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 548)      No Comments

11
دمبولا(یو این پی) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (آج) ہفتہ کو رانجیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون دے سیریز 1-1 سے برابر ہے اور اب تیسرا میچ فیصلہ کن ہوگا سیریز جیتنے کے لیے دونوں ٹیموں کے لیے تیسرا میچ جیتنا ضروری ہوگا اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا فیصلہ کن میچ انتہائی سخت اور کانٹے دار ہوگا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ پریذیڈینٹس الیون نے ون ڈے سیریز سے قبل پاکستان کی ٹیم کو وارم اپ میچ میں 13 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 105 رنز سے مات دیکر دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کر دیا۔ اس کے بعد پاکستان کی ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں آئی لینڈرز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 77 رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون دے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 30 اگست کو دمبولا میں کھیلا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes