عمران صاحب نے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کرجرم کیا ہے، مریم اورنگزیب

Published on January 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شوکت خانم کے خیراتی پیسے کو سیاسی فنڈ میں بدلنےکے خوفناک انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کا تمام ریکارڈ سامنے لانے اور الیکشن کمیشن سے مقدمے کی کارروائی لائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ‎عمران صاحب کی جعلسازی کا ایک اور ناقابل تردید ثبوت سامنے آگیا۔‎ شوکت خانم کے ڈونرز کو پی ٹی آئی ڈونرظاہرکرکے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں شامل کرنا خوف ناک انکشاف ہے۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ‎35 فیصد ڈونرز نے پی ٹی آئی کو چندہ نہیں دیا تھا لیکن جعلسازی کرکے ان کو پارٹی فنڈنگ کے ناموں کی فہرست کو فارن فنڈنگ کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔‎مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ عمران صاحب نے خیراتی ادارے کو منی لانڈرنگ اور اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کا جرم کیا ہے۔ ‎عمران صاحب نے شوکت خانم کے لئے دیے جانے والے چندے کو سیاسی فنڈز میں بدل کرجرم کیا ہے۔‎انھوں نے کہا کہ شوکت خانم کے ڈونرز کا اعتراض سنگین معاملہ ہے کہ ان کے چندے کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا۔ ‎الیکشن کمشن اس مجرمانہ انکشاف کے بعد فارن فنڈنگ کیس کو روزانہ کی بنیاد پر سُنے اور کارروائی لائیو ٹیلی کاسٹ کی جائے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题