شیخ رشید کی وزیر اعظم کی نااہلی کی درخواست مسترد

Published on February 13, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

اسلام آباد: (یو این پی) سپریم کورٹ نے شیخ رشید کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور ایل این جی معاہدہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پہلی سماعت پر مسترد کر دی۔ چیف جسٹس کہتے ہیں نیب آزاد ادارہ ہے، وہی معاملہ دیکھے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ آپ وزیر اعظم کی نااہلی مانگ رہے ہیں؟ ریکوڈیک، سٹیل ملز اور رینٹل پاور والا کام دہرانا نہیں چاہتے، ان معاملات میں ہمارا عالمی سطح پر نقصان ہوا، ایسے سیاسی سوال میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے، نیب اس معاملے کو خود دیکھے۔شیخ رشید کے وکیل لطیف کھوسہ دلائل کے دوران بجلی کڑکنے پر خاموش ہو گئے اور پھر بولے کہ ایل این جی جیسے کرتوتوں کی وجہ سے بجلی کڑک رہی ہے۔ چیف جسٹس نے برجستہ کہا کہ بارش اللہ کی رحمت ہے، آپ دلائل جاری رکھیں، جو گرجتے ہیں، وہ برستے نہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy