پی پی 171 میں سوشل میڈیا پر عوامی سروے رانا احمد سعید کا پلڑا بھاری

Published on January 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 165)      No Comments

رانا احمد سعید پہلے نمبر پر، سردار عاقل عمر دوسرے نمبر پر جبکہ کرنل ر طارق محمود تیسرے نمبر پر ہیں
مانگامنڈی(یو این پی)لاہور کے اہم ترین صوبائی حلقہ پی پی 171 میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے عوام کس کو اپنا آئندہ کیلئے ایم پی اے دیکھنا چاہتی ہے جبکہ عوام کی رائے کے حوالے سے پیشنگوئیاں تیز سے تیز ہونے لگی ہیں، پی پی 171 میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے کے امیدواروں کیلئے 3 چہرے سامنے آنے لگے ہیں گزیشتہ روز سوشل میڈیا پر عوامی سروے کے مطابق لیگی رہنما رانا احمد سعید، سردار عاقل عمر، اور کرنل(ر) محمد طارق محمود کے حوالے سے عوام کی رائے لی گئی جس پر عوام نے سب سے زیادہ لیگی رہنما رانا احمد سعید کو ووٹ ڈالنے کے حوالے اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ دوسرے نمبر پر لیگی رہنما سردار عاقل عمر کو آئندہ انتخابات میں ووٹ دینے کا عزم اعتماد کا اظہار کیا جبکہ حلقہ پی پی 171 کی غیور عوام نے منتخب ایم پی اے پی پی 171 کرنل (ر) محمد طارق محمود کو اس بار الیکشن سے بائیکاٹ اور ووٹ نہ دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا سروے میں اپنا اظہار خیال کیا۔عوام نے سوشل میڈیا پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار میں رکن صوبائی اسمبلی کرنل ر محمد طارق محمود کے حوالے سے کسی نے کہا کہ کرنل ر طارق محمود الیکشن جیتنے کے بعد کھبی حلقے میں دیکھائی نہیں دیئے چند مخصوص لوگوں کے پاس انکا آنا جانا رہا لیکن حلقہ کے مسائل پر نہ ہی انہوں نے کھبی توجہ دی ہے جسکی وجہ سے عوام انہیں پسند نہیں کرتی۔دوسری جانب سوشل میڈیا سروے میں مانگامنڈی کے سردار برادران کی حلقہ میں اچانک کئی سالوں بعد دوبارہ انٹری سے حلقہ احباب میں آئندہ انتخابات میں سرادر برادران کو ووٹ دیکر کامیاب کروانے کے حوالے سے باتیں کی جارہی ہیں، اسکے ساتھ حلقہ پی پی 171 کی جانی پہچانی شخصیت کے مالک یوسی چئیرمین رانا احمد سعید کے حوالے سے سوشل میڈیا سروے میں عوام نے کھل کر ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں لاہور کے حلقہ پی پی 171 سے ایم پی اے کی ٹکٹ سے الیکشن لڑنے کے حوالے سے 90 فیصد عوام نے رانا احمد سعید کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب کروانے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کے تاثرات دیئے میڈیا سروے کے مطابق سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اگر یوسی چئیرمین رانا احمد سعید کو پارٹی قیادت کی طرف سے ایم پی اے کیلئے ٹکٹ دیا جاتا ہے تو کامیابی انکے قدم چومے گی۔جبکہ دوسرے نمبر پر سردار برادران کی طرف سے سیاسی سرگرمیاں تیز رفتار ہونے کی وجہ سے سردار عاقل عمر کو 50 فیصد تک ووٹ دینے کے حوالے سے تاثرات دیئے ہیں سوشل میڈیا ووٹنگ سروے میں کامیاب ترین امیدوار رانا احمد سعید 90 فیصد کامیاب رہے، سرادر عاقل عمر میں 50 فیصد کامیاب رہے، جبکہ کرنل ر طارق محمود 25 فیصد کامیاب رہے اب دیکھنا یہ ہے کہ پارٹی قیادت میرٹ کو ترجیح دیتے ہیں یا لکشمی دیوی کو ترجیح دیتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题