ٹریفک حادثہ میں دیپالپور کی رہائشی45 خاتون جان بحق

Published on January 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

اوکاڑہ (یو این پی)رینالہ خورد بائی پاس نزد شیر گڑھ لنک کے قریب مزدا نے سڑک پار کرتی خاتون کو ٹکر مار دی۔حادثہ میں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا۔ جانبحق ہونے والی خاتون کی شناخت نویدہ زوجہ محمد نواز (45سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جو کہ دیپالپور کے گاؤں 27 ڈی کی رہائشی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme