نارووال،سیوریج سسٹم تباہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام پریشان حال

Published on January 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

نارووال(یو این پی)یہ منظر دریائے جہلم یا دریائے راوی پر آئے ہوئے سیاحوں کے نہیں بلکہ اندرون شہر محلہ جواد کالونی چرچ روڈ کے ہیں جہاں پر سیورج سسٹم تباہ اور پانی کا نکاس نہ ہونے انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی غفلت سے گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اہل علاقہ کے مکینوں نے تنگ آکر گندے پانی سے گذرنے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کشتی رکھ لی ہے محلے کے لوگ بچوں کو سکول اور بازار سے سودا سلف لانے کیلئے کشتی کے ذریعے کئی فٹ کھڑے پانی کو کراس کرتے ہیں اہل علاقہ سراپا احتجاج بن گئے اور صحافیوں کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی شہر کی صفائی ستھرائی کرنے میں ناکام ہوچکی سیوریج سسٹم تباہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کئی فٹ پانی کھڑا رہتا ہے۔ محلہ جواد کالونی چرچ روڈ پر واقعہ سڑک پر پچھلے ایک ماہ سے گٹروں کا گندا پانی اور حالیہ ہونے والی بارشوں کا نہ صرف کھڑا ہے بلکہ پانی قبرستان میں بھی داخل ہوچکا ہے محمد جمیل،نذیر احمد اور دیگر نے مزید بتایا کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ،میونسپل کمیٹی کے اعلی آفسران اور علاقہ کے سیاسی سماجی لوگوں کی توجہ متعدد مرتبہ اس اہم مسئلہ پر دلائی لیکن کسی کے کان پر جون تک نہ رینگی اس لئے تنگ آکر انہوں نے بچوں کا سکول چھوڑنے اور بازار سے سودا سلف لانے کے لئے کشتی کا استعمال شروع کیا ہے علاقہ مکینوں نے بتایاکہ خدانخواستہ اگر محلہ میں کوئی فوتگی ہوجائے یا مریض کو ایمرجنسی میں ہسپتال لے جانا پڑے تو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے گندے بدبو دار پانی کی وجہ سے بچے بیمار ہو رہے ہیں جلدی بیماریاں جنم لے رہی ہیں اس راستہ میں واقعہ سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہوگئی ہے لیکن مجال ہے کہ کسی سیاسی،سماجی اور ضلعی انتظامیہ اس اہم مسئلہ پر توجہ دی ہو اہل علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لیکر مسئلہ کا فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog