مثبت انداز فکر اور سوچ سے ایک دن تاریخ ضرور رقم کر جاؤں گی علیشبہ شیخ

Published on May 14, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 452)      No Comments

er
اسلام آباد (یو این پی)ہر شحص کا ماضی کہیں نہ کہیں دھندلا ضرور ہوتا ہے اور اس دھند سے اسی وقت نکلا جا سکتا ہے کہ جب اس کے کام کی نیت اور جذبہ، دل سے نیک نیتی پر مبنی ہو، ان باتوں کا اظہارسوشل ایکٹیوسٹ علیشبہ شیخ نے ایک خصوصی ملاقات پرکہی،علیشبہ شیخ مقامی کمپنی میں ایک اعلی عہدے پر فائز ہیں ،اپنے شوق اور لگن کی وجہ سے مختلف نوعیت کے شعبوں میں لڑکیوں کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ان کے بہتر مستقبل کو تابناک بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے گفتگو میں بتایا سانس وہیں گھٹتی ہے جہاں گھٹن ہو اور اس گھٹن کو ختم کرنے میں شاید میرا کام ہی مشعل راہ بن جائے، اپنی سوچ اور کام کے ذریعے کراچی میں بسنے والی لڑکیوں میں ہنرمندی کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں اور اسی کام کی وجہ سے معاشرے میں اپنے نام کے ساتھ پاکستان کا نام دنیا بھرمیں روشن کرنا چاہ رہی ہیں،دنیا میں کوئی معرکہ انجام دینے نہیں آئی ہیں مگر اپنی مثبت انداز فکر اور سوچ سے پاکستان میں بسنے والی مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں کے لیے انشا اللہ ایک تاریخ ضرور رقم کر جاؤں گی، ہمیں علم ہے کہ قوم کا مستقبل ہماری انہی بچیوں سے وابستہ ہے اور انہی کے کاندھے پر ہمارے ملک کے وقار کا بوجھ ہے اورمیں سمجھتی ہوں کہ یہ بوجھ وہ بآاسانی اٹھا سکتی ہیں ،انہوں نے حالیہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہی لوگ کسی نہ کسی شخصیت کو اسے میڈیا پر اتنا بڑھا چڑھا کر پیش کر دیتے ہیں کہ اس کا گھر اور کاروبار تباہ ہوجاتا ہے اس کے لیے وہ ان لوگوں کو قصوروار ٹھہراتی ہیں کہ جو لوگ بنا کسی تحقیق کے اسے میڈیا پر پیش کر دیتے ہیں، میںآج کل ایک پڑھے لکھے اور ایکسپیریسنڈ ہدایتکار کے ساتھ انٹرنیشنل پروجیکٹ پر کام کر رہی ہوں جو اپنے آئیڈیے اور اچھوتے کام کی وجہ سے انشااللہ جلد دنیا میں اپنا نام بنائیں گے اور مجھے خوشی ہے کہ اس پروجیکٹ میں میں ان کے ساتھ ہوں انسان ہر لمحہ سیکھتا رہتا ہے میرے لیے گو میڈیا نئی فیلڈ ہے مگر میں نے ان کے کام سے اندازہ لگایا کہ اگر آپ میں لگن، جستجو اور کام کرنے کا جنون ہو تو ہر کام آسان ہے مگر جب، وہ اسے دل سے کرنا چاہے اسی لیے میں نے اس پروجیکٹ میں کام کرنے کی حامی بھری اور مجھے لگتا ہے کہ انشا اللہ ہم اپنی اس کوشش میں ضرور کامیاب ہونگے اور ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے میں سب سے آگے ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy