ویکسینیشن کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور

Published on January 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 60)      No Comments

کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف شاہرات پرچیکنگ
فیصل آباد (یو این پی)سیکرٹری آرٹی اے محمد سرور پبلک ٹرانسپورٹس میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کرنے کے لئے مختلف شاہرات پر پہنچ گئے اور ناکے لگا کر مختلف شہروں کو جانے والی بسوں کو رکواکر مسافروں وڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کی کورونا سے بچاؤ کے لئے ویکسینیشن ہونے کی تصدیق اور 70 فیصد گنجائش کے مطابق مسافروں کے سیٹنگ انتظامات چیک کئے۔انہوں نے بغیر ویکسینیٹ مسافروں کو فوری اترواکر اپنی نگرانی میں ویکسین لگوائی اور کہا کہ ویکسینیشن کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں۔انہوں نے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر بعض پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کی سرزنش اور تاکید کی کہ آئندہ دوران چیکنگ ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر گاڑی بند اور سخت ایکشن بھی لیاجائے گا۔انہوں نے مسافروں سے درخواست کی کہ وہ اپنی اور دوسروں کی صحت کے تحفظ کے لئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں کیونکہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون تیزی اے پھیل رہی ہے لہذا ذمہ داری نبھائیں۔سیکرٹری آرٹی اے نے شاہرات پر دھواں دینے والی وہیکلز کے ڈرائیورز ومالکان کو موقع پر جرمانہ اور متعدد گاڑیوں کے چالان بھی کئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog