محمد ابراہیم ملاح کی مکلی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس

Published on February 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 421)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ) جاتی کے رہائشی محمد ابراہیم ملاح نے مکلی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی سے تعلق رکھنے والے بااثر افراد رفیق میمن اور انکے بھائی سکندر میمن نے معمولی مقروض ہونے کی وجہ سے ان کی واحد زریعہ معاش کار دن دہاڑے اسلحہ کے زرو پر چھین کر ٹیکسی میں کرایہ کے طور پر چلارہے ہیں ،جوکہ گاڑی قسطوں پر خریدی گئی تھی ، ایسی نا انصافی کی شکایات میں نے صوبائی وزیر کے بھائی حاجی شوکت ملکانی کو دی تو انہوں نے سیاسی وابستگی کا طعنہ دیکر میرا فیصلہ کرنے سے انکار کردیا ہے ، جب میں انصاف کے لیے جاتی پولیس تھانے پہنچا توایس ایچ او نے کہا کے آپ کے ملزم بااثر لوگ ہیں ، ان سے فیصلہ کراکے اپنی گاڑی واپس کراسکتے ہو ، انہوں نے کہا کے اگر مجھے انصاف نہیں ملا تو میں انتہا اقدام اٹھانے کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کرونگا۔

مقامی کسانوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزامات میری سیاسی بصیرت کو داغدار کرنے کے مترادف ہے؛ سردار جام اویس گوھرام
ٹھٹھہ(رپورٹ: حمیدچنڈ)مقامی کسانوں کو حبس بے جا میں رکھنے کے الزامات میری سیاسی بصیرت کو داغدار کرنے کے مترادف ہے پیپلزپارٹی ٹھٹھہ کے مقامی سردار جام اویس گوھرام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میریاوپرآئد الزامات میں کوئی صداقت نہیں حزب مخالف میری شھرت سے خائف ہے جھوٹے الزامات سے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانا چاہتیہیں انکے مذموم ازائم کو کامیاب ہونینہیں دیں گیجام اویس نے کہا کہ میری زرعی زمین پر پانچ سو کے قریب ھاری کام کرتے ہیں تاہم میں اپنی ساکھ کو اس قدر نہیں گراسکتا اکثر ھاری مقروض ہونے کے بعد بانڈڈ لیبر کا الزام عائد کیا کرتے ہیں انسان دوست انسان ہون کسی پرظلم اورجبرکے خلاف ہوں پیپلزپارٹی کے مخالفین اپنے گرتے ہوئے گراف کو سہارا دینے کیلئے ہم پر الزام لگاکر اپنی ساکھ کو بچانا چاہتے ہیں ٹھٹھہ ماضی میں پیپلزپارٹی کا قلعہ تھا اور رہیگا پیپلزپارٹی پورے ضلعی سے بڑی اکثریت لیکر کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور مخالفت کرنے والوں کو عبرت ناک شکست دیں گے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme