قومی صحت کارڈ کے حصول کے لئے نادرا کے پاس رجسٹریشن ضروری ہے زاہد حسین

Published on January 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 76)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ڈویژن میں 9 فروری سے شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے قومی صحت کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے۔اس ضمن میں ڈویژن کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اورسرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی آگاہی اور علاج معالجہ کی سروسز کی فراہمی کے حوالے سے آگاہی سیشن کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل کمشنر زاہد حسین اور سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب فرخ نوید نے خصوصی شرکت کی اور قومی صحت کارڈ کے اجراء کے حوالے سے امور اور طریقہ کار بارے آگاہ کیا۔سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ قومی صحت کارڈ کے حصول کے لئے نادرا کے پاس رجسٹریشن ضروری ہے اور ہسپتال میں داخل ہونے والے مریض ہی صرف اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ایک خاندان 10 لاکھ تک کے علاج کی سہولت لے سکے گا جبکہ ب فارم اور شناختی کارڈ کی عدم موجودگی پر علاج نہیں ہوگا۔قومی صحت کارڈ کا حامل مریض علاج کی تکمیل تک ہسپتال داخل رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی صحت کارڈ کیلئے ہر گھرانے کا شناختی کارڈ اپ ڈیٹ ہونالازم ہے تاکہ فیملیز کو کسی قسم کی پریشانی درپیش نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کا ب فارم لازم ہے جبکہ نئے پیدا ہونے والے بچے کیلئے ہسپتال کی پرچی پر ہی میڈیکل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے سی اوز اورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو سختی سے تاکید کی کہ میڈیکل فیسلٹیز کی فراہمی کیلئے بہترین کارکردگی دکھائی جائے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترین سہولیات مل سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کوصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کے واضح ثمرات نظر آنے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی کارکردگی کو بھی مانیٹرنگ کیا جائے گااورعملہ کی ٹریننگ بھی کی جائے گی تاکہ مریضوں کو بہتر انداز میں سہولیات ملیں اوروہ مطمئن ہوسکیں۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ قومی صحت کارڈ پر ہر فیملی ان ڈور سروسز سے علاج معالجہ کرانے کی اہل ہونگی۔انہوں نے کہا کہ سی اوزاورمیڈیکل سپرنٹنڈنٹس کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے ہر 15روز بعد میٹنگ بھی منعقد ہوگی۔اس موقع پر سی ای اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے بعض سوالات بھی کئے جن کے سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ نے مفصل جوابات دیئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes