پانچ فروری کو پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا راجہ رضوان نصیب

Published on February 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 67)      No Comments

بھارتی سامراج و ظلم اور بربریت سے مکمل آزادی تک تحریک آزادی کشمیر جاری و ساری رہے گی
کھوئی رٹہ(یو این پی) سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ رضوان نصیب نے کہا کہ 5 فروری کو پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا مقبوضہ کشمیر کے بہن بھائیوں کو نہ کبھی اکیلا چھوڑا تھا نہ چھوڑیں گے بھارتی سامراج و ظلم اور بربریت سے مکمل آزادی تک تحریک آزادی کشمیر جاری و ساری رہے گی بھارت کے گھناونے چہرے کو پوری دنیا میں بے نقاب کرتے رہیں گے بے بس اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں پوری دنیا کو سامنے آنا ہو گا ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی و سینئر رہنما مسلم کانفرنس راجہ رضوان نصیب نے اپنے اخباری بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ 5 فروری کے دن یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے ان بہن بھائیوں کو پیغام دینا ہے کہ نہ صرف آزاد کشمیر پاکستان کے عوام اور پاک فوج بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے پاکستانی اور کشمیری بھائی آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے 5 فروری کو ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے بھائیوں کو نہ کبھی بھولے ہیں نہ بھولیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题