ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں رانا عبدالستار مسلم لیگ (ن) کویت

Published on August 4, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

images
کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کویت کے صدر رانا عبدالستار کی زیر صدرات ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے پاکستانی فوج اورحکومت کے خلاف بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور کہاگیا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرایا جائے اوران کا پاکستانی پاسپورٹ ضبط کیاجائے ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالستار نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اپنا دماغی توازن کھو چکے ہیں اور ان کی حب الوطنی کا پول بھی کھل گیا جو اپنی تقریروں میں کیا کرتے تھے اصل چہرہ ان کے ایم کیو ایم کے بھی سامنے آگیا ہے اب ایم کیو ایم کو چاہئے کہ الطاف حسین کی صفائیاں دینا چھوڑ دیں جب تک ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی اپنے قائد کے چہرے پر حب الوطنی کا میک اپ کرتی رہے گئی رابطہ کمیٹی الطاف حسین کی صفائیاں دے دے کر تھک جاتی ہے لیکن الطاف حسین پھر ایسی پاکستان ،فوج ،رینجر اورحکومت کے خلاف زہر افشائی شروع کردیتے ہیںْ اجلاس میں 14اگست کی تقریب کے حوالے پربھی غور فکر کیا گیا کہ کویت کے حالات کے مطابق منایا جائے گا ۔اجلاس میں سینئر نائب صدر راج بہادرخان ، نائب صدر آصف جمال ، عتیق الرحمان ، سیکرٹری جنرل محمود یعقوب ، سیکرٹری فنانس عطار الرحمان خان کے علاوہ باقی عہدیداروں اور کارکنوں نے بھی شرکت کی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog