جنوبی کوریا میں کورونا کے مثبت کیسوں کی تعداد ایک دن میں20 ہزار سے زیادہ ہو چکی

Published on February 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 56)      No Comments

سول (یواین پی) جنوبی کوریا میں کورونا کے مثبت کیسوں کی تعداد ایک دن میں20 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ یہ پچھلے دو سالوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ تعداد ہے۔کورونا کے تازہ کیسز میں سے80 فیصد کے قریب اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں۔ کوریا ڈیزیز کنٹرول ایجنسی نے اس ماہ کے آخر تک کورونا وائرس کے انفیکشن کی ایک بڑی لہر کے امکان کو ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اومی کرون کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے روزانہ کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی کوریا کی کل آبادی کے 53 فیصد حصے کو کورونا سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگائی جا چکی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes