پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے: وزیراعظم

Published on February 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان پورے عزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کیساتھ کھڑا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں پاکستان پورےعزم و اتحاد کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی جبر و تشدد پر مبنی فسطائی پالیسیاں بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں اہلِ کشمیر کی مزاحمت کی روح کچلنے میں ناکام رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes