پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے الائیڈ ہسپتال کے لئے 10 لاکھ روپے مالیت کی الٹراساونڈ مشین کا عطیہ

Published on February 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے الائیڈ ہسپتال کے لئے 10 لاکھ روپے مالیت کی الٹراساونڈ مشین کا عطیہ دیا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ارشد علی چیمہ نے عطیہ کی گئی مشین صدر پیشنٹ ویلفئیر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک سے وصول کی۔ڈونر زبیر خالد سعید،پروفیسر آف ریڈیالوجی ڈاکٹر عاصم شوکت،ڈی ایم ایس سروسز ڈاکٹر عماد ایوب،پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے سینئر نائب صدر رانا ضیا احمد خاں اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم امجدرانا بھی موجود تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کے گرانقدر تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سوسائٹی ہمیشہ کارخیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جن کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ڈاکٹر جعفر حسن مبارک نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ترجیح ہے اسی مقصد کے لئے ڈونرز کے تعاون سے ہسپتال کو درکار وسائل فراہم کئے جارہے ہیں جن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme