چیف جسٹس کا خیبرپختونخوا میں عطائیوں کے کلینک ایک ہفتے میں بند کرنے کا حکم

Published on April 20, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 635)      No Comments

پشاور(یواین پی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے خیبرپختونخوا میں عطائیوں کے کلینک ایک ہفتے کے اندر بند کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے پشاور رجسٹری میں صحت کی سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار عطائی ڈاکٹرز ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے کتنے عطائیوں کے خلاف کارروائی کی اور کتنے عطائیوں پر پابندی لگائی گئی ہے؟
جسٹس ثاقب نثار نے مزید استفسار کیا کہ وہ اتائی کہاں ہے جو اسپتال میں کام کرتے ہوئے گرفتار ہوا؟
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اتائی لوگوں کی زندگیاں تباہ کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی چیف جسٹس نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہ سے استفسار کہ آپ کی اپنی تنخواہ کتنی ہے؟
سربراہ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بتایا کہ ان کی تنخواہ 5 لاکھ ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسا صوبہ ہے جہاں چیف سیکریٹری 1 لاکھ 80 ہزار اور آپ 5 لاکھ روپے تنخوا لے رہے ہیں۔انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ عطائیوں کے خلاف کارروائی کرنا آپ کی ڈیوٹی ہے۔اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے ایک ہفتے کے اندر صوبے میں تمام عطائیوں کےکلینکس بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy