پنجاب پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Published on February 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

ملتان (یواین پی)پنجاب پولیس کی جانب سے ملتان میں پتنگ فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے محافظ اسکواڈ نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیمان کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد پتنگیں اور 15 ہزار میٹر ڈور برآمد کر لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم کو کارروائی پولیس کے لیے پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے حوالے کیا گیا ہے۔ پتنگ بازی ایک انتہائی خطرناک کھیل ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، یہ صرف وہی لوگ نہیں ہوتے جو پتنگ بازی کا شوق پورا کرتے ہوئے جان کی بازی ہارتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes