نگراں وزیراعظم کے لیے نام شارٹ لسٹ ہوگئے، رانا ثنا

Published on August 7, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم کے لیے سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج کا نام بھی شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے۔رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا تھا کہ 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو حلقہ بندیوں کا کام 9 دسمبر تک مکمل ہوجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نئی مردم شماری نوٹیفائی نہ کرنے کی بنیادی وجہ اس پر اعتراضا ت تھے، اگر الیکشن 90 دن کے بجائے 120دن میں ہوجائیں گے تو کیا ہوجائے گا۔رانا ثنا نے بتایا کہ نگران وزیراعظم کے لیے شارٹ لسٹ ہونے والوں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں‘ منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم کیلئے سیاسی نام تو نیوٹرل نہیں ہوسکتا‘ کوئی ٹیکنو کریٹ یا ماہر معیشت بھی نگران وزیراعظم ہوسکتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme