کشمیر کرکٹ سیریز کا مقصد کشمیر بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنا ہے الطاف حسین شیرازی

Published on February 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے زیر انتظام کشمیر کرکٹ سیریز پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں امن کے سفیر سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پروگرام کے بعد واپسی پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کو واضح پیغام دینا چاہتاہوں اگر اسی طرح ہندوستان نے ظلم جاری رکھا تو ہم مجبور ہو جائیں گے اور امن کا دامن چھوڑ دینگے بھارت نے کشمیر میں انسانی حقوق کی جس طرح پامالی کی ظلم و ستم کی ایسی داستان انسانی تاریخ میں نہیں ملتی ہم اس ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گی کشمیر کرکٹ سیریز کا مقصد کشمیر بھائیوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرنا ہے اس تقریب میں رینجرس آفسران سمیت سول سوسائٹی اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جد وجہد جاری رکھیں گے اور اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题