فیصل آباد، لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ) سہیل اشرف نئے ڈپٹی کمشنر مقرر

Published on May 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد کے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو تبدیل کر کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈیشنل سیکرٹری کو آرڈی نیشن تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ اُن کی جگہ پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ(ریٹائرڈ) سہیل اشرف کو نیا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے ۔ فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے سابق ڈپٹی کمشنر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نئے ڈپٹی کمشنر سہیل اشرف کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سہیل اشرف فیصل آباد میں اپنی تعیناتی کے دوران اس شہر کے عوام اور یہاں کی بزنس کمیونٹی سے قریبی روابط رکھیں گے تاکہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے ساتھ ساتھ برآمدات کو بھی بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے نئے ڈپٹی کمشنر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کی بھی دعوت دی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes