عمران خان ملک کو فلاحی ریاست اور وزیر اعلی پنجاب صوبہ کو مثالی بنانا چاہتے ہیں رانا نثار راٹھ

Published on February 9, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

کاہنہ (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء نمبردار رانا نثار راٹھ نے کہا کہ عمران خان ملک کو فلاحی ریاست اور وزیر اعلی پنجاب صوبہ کو مثالی اور عوام دوست منصوبوں سے اپوزیشن کو سر پرائز دینا چاہتے ہیں سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیر اعلی سہولت سنٹر کا قیام ، غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے آسانیاں پید کرنا قابل تحسین ہے،وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپنے ڈیرے پر میڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار پی ٹی آئی حکومت سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ماحول فراہم کر نا اولین فریضہ تصور کرتی ہے اور سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کیلئے تمام تر اقدامات کو موثر انداز میں بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے،سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے وزیر اعلی سہولت سنٹر کا قیام ایک یاد گار اقدام ثابت ہوگا،ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کوصوبے بھر میں سرمایہ کاری کے لئے بھرپور معاونت،غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پید کی گئی ہیں اور پنجاب کا بزنس فرینڈلی ماحول دوسرے صوبوں کے لئے مثال بن چکا ہے،صوبے بھر میں روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں،لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سنٹر بننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes